ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادی مارچ کیس میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد : آزادی مارچ کیسز میں اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواستیں پارٹی کے آزادی مارچ سے منسلک دو مقدامات کے متعلق آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج ہیں ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سماعت کی جس میں پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مسروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی نے اپنے مؤکلوں کو بری کرنے کے حق میں دلائل دیے۔

سردار مسروف نے دلیل دی کہ ایف آئی آر مناسب اتھارٹی کی طرف سے درج نہیں کی گئیں اور زور دیا کہ اگر ٹرائل ختم بھی ہو جائے تو بھی استغاثہ کی جانب سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کی وجہ سے سزا کا امکان نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں