ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

   اسرائیلی قید سے غزہ  کے الشفا اسپتال کے سربراہ سمیت 55 فلسطینی رہا

 غزہ: اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاکے سربراہ محمد ابو سلمیہ سمیت 55 فلسطینیوں کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا، ان کے ساتھ ہی درجنوں دیگر فلسیطینی قیدی بھی اپنے علاقوں میں واپس پہنچ گئے۔

غزہ کے وزارت صحت  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال الشفا اسپتال پر چھاپے کے دوران محمد ابو سلمیہ کو حراست میں لیا تھا، جنہیں 55فلسطینیوں سمیت رہا کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں