ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسموگ کے خاتمے کیلیے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا،مریم اورنگزیب

لاہور (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ا سموگ کے خاتمے کے لیے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہو ںنے بتایا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اسموگ فری پنجاب کے دوسرے مرحلے میں قانون اور ضابطوں پر سخت ترین عمل درآمد کا حکم دیاہے۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ پر مشتمل پہلے مرحلے میں تمام شعبوں کو سہولیات، تکنیکی معاونت، آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی جبکہ اگلے تین ماہ میں صنعت، زراعت اور ٹریفک سمیت تمام شعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے، سزائیں اور گرفتاریاں ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں