ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکٹرک بسیں آج سے آپریشنل ہوجائیں گی، اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک بسیں آج سے آپریشنل ہوجائیں گی،
پہلے مرحلے میں 30بسیں منگوائی گئی ہیں جبکہ اگلے 6 ماہ میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں سینیٹر فوزیہ ارشد کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2 برسوں میں مکمل ہوگا نادرہ سے متعلق سینیٹر فوزیہ ارشد نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ نادرہ کے دفاتر یونین کونسل کی سطح تک بنانے کا منصوبہ ہے یا نہیں کیونکہ عوام کو شدید مشکلات ہوتی ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ پہلے فیز میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور یہ پہلے مرحلے میں 1150یونین کونسلوں کی سطح پر دفاتر بنائے جائیں گے جبکہ دوسرے فیز میں 6ہزار یونین کونسل اور اس کے بعد 5ہزار 500یونین کونسلوں میں نادرہ سنتڑز قائم ہونگے جہاں پر تین طرح کی سہولیات کارڈ کی تجدید،برتھ سرٹیفیکیٹس اور فارم ب بنائے جائیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں