ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین میں تعینات پی آئی اے کا منیجر گرفتار

happened

منامہ:بحرین میں تعینات پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے، مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کیں ہیں، پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بحرین ایئر پورٹ پرپیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا،مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔

بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ائیر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں