ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روات ‘ کار لفٹر گینگ کے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی(آئی این پی)روات کے علاقہ میں گاڑی چوری کرنے والے خطرناک کار لفٹر گینگ کے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا،ملزمان سے تھانہ روات کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ڈاکو کار چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے گاڑی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ناکہ بندی کر رکھی تھی، دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے وارث خان کے علاقہ میں دوبارہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنا ن جبکہ زخمی ڈاکوکی رمضان کے نام سے ہوئی،نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،ملزمان سے تھانہ روات کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ڈاکو کار چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے روات پولیس کو بہادری سے خطرناک کار لفٹر گینگ کا مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں