ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محراب پور: کریانہ کی دکان میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی

محراب پور (جسارت نیوز) کریانہ کی دکان میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی، واردات کا سلسلہ جاری، پولیس تھانہ کی حدود شہر کے وسط میں سیال آباد روڈ پر انمول کریانہ اسٹور پر مسلح افراد نے دکان مالک دیوان داس اور ملازموں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے نقد چھین کر باآسانی فرار ہو گئے اور ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار نہ کر سکے، دوسری جانب نیو جتوئی مٹھیانی رابطہ سڑل (لنک روڈ) پر واقع مجیب الرحمن خاص خیلی کے پیٹرول یونٹ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے یونٹ میں گولیاں لگیں تاہم ملازم معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے، پھل روڈ پر سرعام ڈکیتی کی واردات، 2 شہری موٹر سائیکل سے محروم، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں پھل سدوجا رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر دن دیہاڑے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر سیٹھ ابراہیم ملک اور عرفان سولنگی سے اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل اور رکشے میں رکھا کریانہ کا سامان لوٹ لیا اور مزاحمت پر بجلی کی تار سے سیٹھ ابراہیم ملک کو تشدد کا نشانہ بنایا، مٹھیانی پولیس تھانہ کی حدود لیٹ موری کے پاس مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر رمضان سوہو اور وسیم چانڈیو سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے کی نقدی اور 2 موبائل چھین کر لے گئے، دوسری واردات گاؤں گابر خاص خیلی کے پاس ہوئی، جہاں رہزن اسلحے کے زور پر سلطان آرائیں سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں