ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقتول ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاسپرد خاک

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کریم آباد میںشکیل کارپوریشن کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس میں ادا کی گئی۔ میڈیا کے مطابق نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، صوبائی وزیر نجمی عالم، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، عمران یعقوب منہاس ڈی جی رینجرز، سول سوسائٹی کے نمائندے، پولیس، رینجرز کے افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد سمیت مقتول کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔ صوبائی مشیر نجمی عالم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن کے لیے پوری قوم کو ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا گا، ورنہ اسی طرح لوگ مرتے رہیں گے اور دھماکے ہوتے رہیں گے۔بعد ازاں شہید ڈی ایس پی کے جسد خاکی کو سپر ہائی وے پر واقع وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔علاوہ ازیں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ حکام کے مطابق علی رضا کی 2 ہفتے ریکی کی گئی، وہ روزانہ رہائشی اپارٹمنٹ آتے تھے، گزشتہ روز بھی علی رضا معمول کے مطابق گھر سے نکلے اور اپارٹمنٹ پہنچے۔ ملزمان جانتے تھے علی رضاکی گاڑی بم پروف ہے اور ان کے پاس ہتھیار ہوتا ہے۔ملزمان نے علی رضا کے گاڑی سے اترنے کے بعد اپارٹمنٹ میں داخل ہونے پر فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق علاقے میں ملزمان کے آنے اور فرار کے راستوں کی جیو میپنگ کی جا رہی ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، بیانات کی تصدیق جاری ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سی ٹی ڈی کے تمام افسران کو تھریٹس ہیں۔ہم واقعے میں ملزمان کوچھوڑیں گے نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں