ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈین ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پر اعتماد ہوں گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک آئیڈیل شخص ہیں، وہ ایک تجربے کار کرکٹر ہیں اور ان کا ٹیم انڈیا کے حوالے سے وژن بڑا واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں