ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں فٹبال ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق

لاہور: فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے تبادلہ خیال میں پاکستان میں ریفرینگ کے مستقبل کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا،میٹنگ کا بنیادی مقصد پی ایف ایف آر اے کے آئین کو پی ایف ایف قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ باہمی تعاون سے معیاری آپریشنز کو آگے بڑھایا جا سکے، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی سربراہی میں لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ہمراہ تھے جو پی ایف ایف کی ریفری کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی ایف آر اے کے وفد کی سربراہی صدر محمد شفیق کر رہے تھے۔میٹنگ کے دوران ملک میں ریفریز کیلئے گورننس، تربیت اور ترقیاتی پروگراموں سمیت کئی اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ایسا فریم ورک وضع کیا جاسکے جو پاکستانی فٹبال کے منظم طریقہ کار کے مطابق ریفرینگ کے معیار کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھائے۔صدر پی ایف آر اے محمد شفیق نیچیئرمین این سی ہارون ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مسلسل حمایت اور ریفریز کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کے جذبہ کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں