ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،مہنگائی سے عام آدمی کی چیخیں نکل گئیں

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، شدید مہنگائی میں ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی چیخیں نکل گئیں، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے لیٹر ہوگئی ہے، مٹی کا تیل ایک روپے 85 پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر 183روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گیا، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جس کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا، اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں7روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، شدید مہنگائی میں ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے روز حکومت عوام پر روز مررہ استعمال کی اشیاء، خوراک، بجلی، پیٹرول اور دیگر بم برسا رہی ہے، پاکستان ایٹمی ملک ہے، حکومت روز روز بم گرانے کے بجائے ایک بار ہی عوام پر ایٹم بم برسا کر انہیں ختم کیوں نہیں کر دیتی؟ عوام نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، اگر اضافہ واپس نہ لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں