دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی۔
ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے بابراعظم تیسرے نمبر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر کااختتام آٹھ نمبررینکنگ پر کیا، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندراجڈیجا پہلا نمبر پر ہیں، انکے ہم وطن روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
