ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمر ایوب

راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی ہے اور یہ سیاسی پارٹی رہے گی، کسی کا باپ بھی پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا سکتا۔ عمران خان سے آج ہماری ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، بنیادی ضرورت کی تمام اشیا کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔  اربوں روپے کی گندم درآمد کی گئی اور اب یہ حکومت ایکسپورٹ پر بھی کمیشن لینے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایس آئی ایف سی صرف 30 ارب روپے  نجکاری کے ذریعے کمائے گی جب کہ نجکاری سے اصل مالیت 1000 ارب حاصل ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے پارٹی کی  تنظیم سازی کا حکم دیا ہے۔  ہمیں ہماری  نشستیں ضرور ملیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں کمشنرز کو فوری طور پر استعفا دے دینا چاہیے۔ ان پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں