ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید گرمی: وکلا کی 10 دنوں کیلیے کالا کوٹ پہننے سے استثی کی اپیل

کراچی: شدید گرمی  کے سبب شہر قائد  کے وکلا نے دوران سماعت سیشنز ججز سے کالا کوٹ پہننے سے استثنی مانگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی بار ایسوسی ایشن کےجنرل سیکریٹری نے حالیہ ہیٹ ویو میں شدید گرمی پڑنے پر  سیشنز ججز کوکالا کوٹ نہ پہننے پر خط ارسال  کیا ہے، جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلا کو 10 روز کیلیے کالا کوٹ پہننے سے استثنی دیا جائے۔

خط میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے موسم میں وکلا کیلیے کالا کوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، گرمی کی شدت کے سبب اپنے فرائض انجام دیتے وقت صحت کی حفاظت کے لیے کالا کوٹ پہننا نقصادہ ثابت ہورہاہے، جس کی وجہ سے تمام ججز 10 دنوں کے لیے کالاکوٹ سے استثنی دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں