ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے بلغاریہ کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے ٹیم روانہ کردی

بلغاریا کے جنگلات میں آتش زدگی کے مناظر‘ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو رہایشی علاقوں کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں

صوفیا (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے ہمسایہ ملک بلغاریہ کے سرحدی جنگلات میں آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم روانہ کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سویلنگارڈ کے جنگلات میں 13 جولائی سے لگی آگ کو بجھانے کے لیے بلغاریہ کے حکام نے ترکیہ کے صوبے قرقلر ایلی کے گورنربرول اکیجی سے مدد طلب کی تھی،جس کے جواب میں گورنر برول اکیجی نے32 افراد ، 7 گاڑیوں ،بلڈوزر اور دیگر معاون مشینوں کے ساتھ ایک قافلہ بلغاریہ روانہ کر دیا ۔ دوسری جانب آگ سے متاثر ضلع ایدرنے میں بھی آگ بجھانے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں