پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بنوں کا واقعہ جو ہوا ہے یہ ایک نیا ڈرامہ شروع کر رہے ہیں لیکن ہم کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ،پنجاب سے 4، 5 ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، ان کو وزارت اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب ہم بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دوسری طرف لاشیں ہیں۔ ،خیبر پختونخوا کے جو حالات ہیں اس کے بعد ملکی اداروں، آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوچکا ہے جبکہ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے خدانحواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں، بحیثیت سیاستدان مجھ سے بھی غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، اگر میں نے غلطیاں کی ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے خدانحواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہم کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، اگر وفاداری تبدیل نہ کی تو اینٹی کرپشن اور نیب آپ کے اوپر ایف آئی آر کر دیں گے ۔
