ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہلی کی میٹرک مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی میٹرک مارک شیٹ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔

 سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر صارف کی جانب سے ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کی مارکس شیٹ کی بہت ہی واضح تصویر شیئر کی گئی۔

جہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہم مضامین میں کوہلی نے سی گریڈ حاصل کیا ہے، جبکہ انگریزی کے مضمون میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

اسی طرح ورات کوہلی کو انگریزی کے مضمون میں 83 نمبر کے ساتھ اے گریڈ ملا، جبکہ ہندی کے مضمون میں ورات 75 نمبر کے ساتھ بی گریڈ حاصل کر سکے۔

جبکہ ریاضی کے مضمون میں ورات نے سب سے کم یعنی 51 مارکس کے ساتھ سی گریڈ حاصل کیا، جو کہ تمام مضامین میں سب سے پیچھے رہا۔

ویرات کوہلی کی مارکس شیٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں شاید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں دلچسپی تھوڑی کم تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں