اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کر دیا، دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر کو ایک بار پھر سیل کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، انتظامیہ نے اس بار آتشزدگی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ پر دفتر سیل کیا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کل اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔
