ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے‘پی ٹی آ ئی

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے بطور وزیر خزانہ میڈیا سے گفتگو کی۔اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا تھاکہ پولیس کا چھاپہ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، ہماری ایجنسیز سے برداشت نہیں ہو رہا کہ پی ٹی آئی کو یہ نشستیں کیوں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں قانون کی پاسداری سے ملک ترقی کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی اس وقت معیشت کی گروتھ 6فیصد تھی، پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کی گروتھ منفی میں چلی گئی۔عمر ایوب کے بقول ہمارے ممبران اسمبلی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے دور میں پنجاب میں گندم امپورٹ کی گئی، گندم کا سیزن آنے ہر ہمارے کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، انوارلحق کاکڑاور حنیف عباسی کی بھی گندم ایشو پر لڑائی ہوئی جبکہ اب بھی سگریٹ ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر اسمگلنگ کون کرا رہا ہے؟ کیا بارڈر پر پٹواری ہیں جو اسمگلنگ کرا رہے ہیں، اس کے لیے تو ہمارے پاس وسائل ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانا چاہتا ہوںکہ آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کا احترام کریں، تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عراق، لیبیا اور شام کی مثالیں دیں کہ وہاں حالات خراب ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوجی ترجمان نہیں بلکہ وزیرخزانہ کے طور پر پریس کانفرنس کی، وہ پریس کانفرنس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس سے بے نامی اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھ لیتے، جس کے لیے ’ایان علی منی لانڈرنگ کرتی تھی اور اس میں نام آصف زرداری کا آتا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کی اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آگئی ؟ منشیات کی اسمگلنگ پاکستان میں عروج پر ہے یہ کون لوگ کر رہے ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مراد سعید چھپا ہوا ہے کیونکہ اس نے دہشت گردی کرنے والوں کو نشاندہی کی تھی، جو لوگ کمیونٹی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، ڈی جی کہتے ہیں کہ حکومت نے امپورٹس روکی تو اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، اسمگلنگ کے تحت مہنگی گاڑیاں اور دیگر چیزیں لائی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیکٹا 2008ء میں بنا تھا جس پر مختلف رپورٹ آتی رہی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، ہائبرڈ نظام اس ملک میں مزید نہیں چل سکتی، وزیر اعلیٰ علی امین کہتے ہیں جو ریاست کا لبادہ اڑھ کر چھپتے ہیںن ان کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں