ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کندھکوٹ/ خیرپور: عوام کی فلاح کیلیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی کچہری

کندھکوٹ / خیرپور (نمائندہ جسارت + جسارت نیوز) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلیٰ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کو پنشن، ریٹائرمنٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی ٰ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھکوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے دروازے پر حل کر سکیں۔ دوسری جانب خیر پور میں عوام کی بھلائی ، خاص طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر بقاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں کچہری منعقد کی گئی، کچہر ی میں کنسلٹنٹ انچارج ریجنل محتسب اعلیٰ سندھ خیرپور احمد بخش گھمرو اور اسسٹنٹ رجسٹرار محمد حسن بروہی کے ساتھ کھلی کچہری میں آئے سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کے مسائل سن کر بروقت احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر مسائل کو سرکاری پالیسی کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ انچارج ریجنل محتسب اعلیٰ سندھ خیرپور احمد بخش گھمرونے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی جانب سے دی گئی ہدایت پرکھلی کچہیری منعقد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور کے ایسے سرکاری اور دیگر ملازمین جو مسائل کا شکار ہیں وہ پہلے اپنے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تو وہ براہ راست دوخواست کے ذریعے ریجنل محتسب اعلیٰ خیرپور کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں