ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی بلوں میں ٹیکسز اور آئی پی پیز سے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں، منعم ظفر

not remain silent

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسزاور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، آئی پی پیز سے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں۔

قافلوں کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  منعم ظفر نے کہاکہ  عوام دشمن معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ”حق دو عوام کو“تحریک کے سلسلے میں اسلام آباد ڈی چوک 26جولائی سے شروع ہونے والا دھرنے میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

منعم ظفر خان نے حکومت کی جانب سے دھرنے کو روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں دفعہ 144کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ہر صورت میں ہوگا، جماعت اسلامی عوام کے حق اور مسائل کے حل کے لیے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج اور دھرنا ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے،پر امن دھرنے کو روکنے کی کوشش نا کی جائے، اگر ایسا کیا گیا تو احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلادیا جائے گااور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ،پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم کی موجودہ اتحادی حکومت اور اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت نے عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا اور مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، آئی ایم ایف کے ظالمانہ بجٹ میں جاگیرداروں،وڈیروں طبقہ اشرافیہ کے بجائے سارا بوجھ اور ٹیکس تنخواہ دار طبقے اورغریب عوام پر ڈال دیا، پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے،آئی پی پیز سے کیے گئے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کاسارا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں