ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ، مختلف شہروں میں کریک ڈائون

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا نے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے گھر پر چھاپے سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن ،گرفتاریوں، جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہراساں و راستہ روکنے کی حکومتی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری وآئینی اور پرامن جدوجہد کو روکنا بدترین فسطائیت ہے جس نے دور آمریت کی یادتازہ کردی ہے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ عملی طور مارشل لا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت اوراس کو چلانے والوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے جماعت اسلامی کوڈرایا اورنہ ہی ان کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔شریف حکومت عوام کا راستہ روکنے کے بجائے اپنی ظالمانہ وعوام دشمن پالیسیوں کو بدلے۔حکومت کے ظلم کے خلاف پرامن جدوجہد ہرشہری کاآئینی وقانونی حق ہے جس پرشب خون مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلامی نظام کے قیام ظلم وظالم ٹولے کے خلاف اپنی آئینی و پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں