ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام مسائل میں کمی کے لیے پرجوش ہیں‘ میاں رمضان

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنما میاں رمضان نے کہا ہے کہ 26جولائی کو جماعت اسلامی کا عوامی دھر نا عوامی اُمنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اپنے مسائل میں کمی کے لئے دھرنا کے لئے پرجوش ہیں، رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی‘ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں راستہ نہیں روک سکتی ہیں‘ حکمران جماعتوں نے عوام سے جینے کا حق اور ان کی خوشیاں چھین لی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اقتدار کی سیاست کی کش مکش میں عوام کو مسائل کے گرداب میں تنہا چھوڑ دیا ہے، اس لیے عوام سیاست جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مایوس نظر آ رہے ہیں انکے جذبات کی شدت کا اندازہ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے عوام کو حوصلہ امید دلانے کے لیے ہولناک اقتصادی بحران سے نجات کے لیے اسلام آباد کا دھرنا ناگزیر ہے، یہ ہمارا قومی اور عوامی فرض بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں