ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغیر ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

justification is unconstitutional

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیئر ٹرائل کا تقاضا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں ہو۔

عدالت نے کہا کہ بغیر ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے اور جیل ٹرائل کے احکامات درخواست گزار کو بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں اور جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر مؤثر قرار دی جاتی ہے۔اس میں کہا گیا کہ جیل میں کارروائی اوپن کورٹ نہ ہونے کی بنا پر فیئر ٹرائل کے خلاف ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے احکامات اور نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں