ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا میں عسکری تربیت کیمپ پر چھاپہ، 95 لیبیائی باشندے گرفتار

جنوبی افریقا کی پولیس نے چھاپہ مار جنگجوؤں کی عسکری تربیت کے ایک مشتبہ کیمپ پر چھاپہ مار کر لیبیا کے 95 باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کیمپ پوما لانگا نامی صوبے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید تربیتی کیمپوں کا پتا چلایا جاسکے۔

پولیس نے جس کیمپ پر چھاپہ مارا وہ وائٹ ریور نامی علاقے کے ایک کھیت میں قائم تھا۔ یہ علاقہ جوہانسبرگ سے 360 کلومیٹر دور ہے۔ نیشنل پولیس کے ترجمان اتھلینڈا ماتھے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جن لیبیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُنہوں نے بتایا کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزا پر سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے تربیت حاصل کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ تو باضابطہ عسکری تربیت حاصل کر رہے تھے۔

دی نیوز روم افریقا ٹی وی نے اس تربیت کیمپ کی جو تصویریں جاری ہیں اُن سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ باضابطہ، وسیع البنیاد عسکری تربیت فراہم کرنے والا سیٹ اپ تھا۔ مقامی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار جیکی میسی کا کہنا ہے کہ اس کھیت کے مالک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پومالانگا کے مزید قصبوں میں ایسے ہی تربیت کیمپس کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں