ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہید، 100 زخمی

بیت المقدس:غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین اسکول پر حملے کے نتیجے میں 30سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 30سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے، صیہونی فوجیوں کی ناکا بندی کے باعث  عارضی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے بعد بھی زخمی ابتدائی طبی امداد سے محروم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے  غزہ پراسرائیلی فورسز  کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اب 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی فورسز کو فوری طور پر جنگ بندی کا حکم دیا ہے ، اس کے باوجود صیہونی فوجی آئے روز غزہ پر نہتے فلسطینیوں پر بمباری کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں