ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا بدستور پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا کی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری، بھارت کے یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں