ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت عظیم لیڈرسے محروم ہوگئی ہے

لاہور (نمائندہ جسارت) مرکزی علما کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کا حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی جس کا خلا صدیوں پورا نہیں ہوگا۔قبلہ اول اور اہل فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک کے عظیم رہنما امت مسلمہ کی قابل قدر قابل فخر شخصیت اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دار الحکومت تہران میں شہید کردیا گیا اس سے قبل ان کے خاندان کے پچاس سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین سید سمیع اللہ حسینی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر احمد عثمانی مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس علامہ حفیظ الرحمن کشمیری اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی اسماعیل ہنیہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی غم کی اس گھڑی میں مرکزی علما کونسل پاکستان حماس کے سیاسی ونگ کیساتھ برابر کی شریک ہے مرکزی علما کونسل پاکستان سے منسلک علما خطبا اور مشائخ شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کے بلندی درجات کیلئے پوری قوم بالخصوص مساجد مدارس اور گھروں میں قرآن خوانی کی اپیل کرتی ہے جمعہ کے روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اہل فلسطین بالخصوص اسماعیل ہنیہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اللہ کریم مسلمانوں حکمرانوں میں اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے پاکیزہ خون سے بیت المقدس اور اہل فلسطین کو آزادی کی صبح دیکھنی نصیب فرمائیں ۔
سکھر،تانگہ اسٹینڈ پر ڈرینج سسٹم ناکارہ
سکھر (نمائندہ جسارت) بلدیاتی نظام کے یو سی چیئرمین اور افسران کی نااہلی کے باعث پْرانا سکھر کے مرکزی علاقے تانگہ اسٹینڈ پر ڈرینج سسٹم ناکارہ جو چکا ہے ، علاقہ مکینوں کیمطابق صورتحال سے علاقے کے عوام اور ملازم پیشہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس جگہ سے چند قدم پر چیئرمین کا آفس ہے اور دوسری طرف دوسرے چیئرمین عبداللہ کی رہائش گاہ ہے جبکہ یہ ماضی کی طرح پھر روز کا معمول بن رہا ہے ایک روز قبل ہفتے کے دن بھی یہی حال تھا۔ انہوں نے اپیل کی کہ خدارا فوٹو سیشن کے بجائے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقل بنیادوں پر حل نکل سکے اور آپ ووٹ کو عزت دے سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں