ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسلا دھار بارش: وزیراعلی پنجاب کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے موسلادھار بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب نے انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے وارڈنز اور متعلقہ انچارج موجود رہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ گلی محلوں اور سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں