ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ طہماس اسٹیڈیم میں فٹبال اکیڈمی میں نئے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام شاہ طہماس فٹ بال اسٹیڈیم میں فٹ بال کے شوقین نوجوانوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ فٹ بال کوچ کی دوبارہ تقرری نے اکیڈمی میں نئی زندگی پیدا کردی ہے اور کھلاڑیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہیں اس فٹ بال اکیڈمی میں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے خواہشمند ہیں۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور کے باہر فٹ بال کے کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو پورا کرنے کے لیے کم عمر کھلاڑیوں کیلئے الگ فٹ بال کوچ صوبائی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ بھیجا گیا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے ایک علیحدہ کوچ سابق فٹ بالر انور خان کو تعینات کیا گیا ہے۔ سابق فٹبالر جمشید کو جمی کوپشاور اسپورٹس کمپلیکس کے بجائے شاہ طہماس اسٹیڈیم میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کا کام سونپا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں