ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی دور میں آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرض لیا گیا، اعداد وشمار جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت اقتصادی امور نے ملک میں حکومت کرنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اہم اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس حکومت کے دور میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے سب سے زیادہ قرض لیا گیا اور کس جماعت نے زیادہ قرض واپس کیا اور کس نے سب سے زیادہ سود ادا کیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے والی پاکستانی حکومتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی ایم ایف سے قرض لینے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ(ن) ہے جس نے مجموعی طور پر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض لیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مختصر عرصے میں سب سے زیادہ قرض لینے والی جماعت کی فہرست میں 48 کروڑ ڈالر کے فرق سے 6 ارب ڈالر قرضے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں