ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور(آن لائن) پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا۔ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مخصوص نشستوں کے لیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے‘ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابق فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات بھی ہیں‘ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اپنی نشست سے استعفا دینے سے روک دیا ہے یہ قدم ایوان زیریں میں اپنے قانون سازوں کی تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک انصاف کی کوشش ہے کیونکہ مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے اراکین کی تعداد اہم ہوگی۔ پی ٹی آئی اراکین کی فہرست خیبر پختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی‘ الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شامل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں