ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Amendment Bill in the Supreme Court

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے،انہوں نے ایڈووکیٹ  سلمان اکرم راجا کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔ ،پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ 12 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں