ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں فٹبال کا مستقبل تاریک ہے، انور خان

پشاور ( سید وزیر علی قادری ) پاکستان میں فٹبال کا مستقبل جب تک طاری رہے گا جب تک فیڈریشن میں عہدوں کے حصول کی جنگ جاری رہے گی۔ ان تحفظات کا اظہار پشاور میں قائم طہماس فٹبال اکیڈمی کے سینئر کوچ انور خان نے نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کی تباہی کے دیگر محرکات بھی ہیں جن میں فٹبالرز کے لئے ملازمت و روزگار کے مواقع بالکل مفقود ہیں۔ جب ایک کھلاڑی کو اتنی محنت کرنے کے باوجودِ صلہ نہیں ملے گا تو کھیلوں کے میدان سنسان ہی نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی فٹبال تنظیم فئفا کی جانب سے کروٹوں روپے اس کی بحالی انفرااسٹرکچر آور کھلاڑیوں اور اس سے وابستہ افراد کوچزز سمیت دیے جاتے ہیں مگر افسوس ان کا اوہر بالا ہی بالا بٹوارا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ڈی ایم کے دور میں بہت مسائل کا سامنا رہا تاہم پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا ہے اور کوچز کو بحال کرکے ان کو معاوضے کی ادائیگی بھی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں