ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد میرے بیٹے جیسا ہے ، نیرج کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر خوش ہوں،والدہ

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم بھی میرے بیٹے جیسا ہے ۔طلائی تمغے تک پہنچنے کے لیے سب محنت کرتے ہیں۔سروج دیوی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لئے نیرج چوپڑا کا چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کاتمغہ بھی سونے جیسا ہی ہے۔سروج دیوی نے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہونے پر کہا کہ کوئی بات نہیں یہ سب تو کھیل کا حصہ ہے، ہم نیرج کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور اس مرتبہ بھی نیرج کے گھر واپس آنے پر ان کا پسندیدہ کھانا بنائوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں سب کھیلنے کے لیے اترتے ہیں، کسی ایک کو جیتنا ہی ہوتا ہے ، بات ہریانہ اورپاکستان کی نہیں،یہ خوشی کی بات ہے۔اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد ستیش کمار نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کامیابی کاایک دن ہوتا ہے، یہ دن ارشد ندیم کے لیے اچھا تھا اس لیے وہ طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں