ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وزیراعظم کا کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ پیمائی کے شعبے کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری   بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے کے لئے مرحوم مراد سد پارہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

خیال رہے کہ  پاکستانی معروف کوہ پیماہ مراد سدپارہ براڈ چوٹی کو سر کرنے بعد واپسی پر زخمی ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  مرادسدپارہ  آج انتقال کر گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں