ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے سے امریکا میں تباہی ہوگی، جو بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہے کہ ہمیں ٹرمپ کو شکست دینی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں، اگر وہ اس الیکشن میں جیت جاتا ہے تو ملک میں تباہی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے کہاکہ میری صحت کو کسی قسم کے سنگین مسائل لاحق نہیں ہیں، صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونا ملکی ذمہ داری ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کے دیگر سیاست دانوں کو خدشہ تھا کہ ان کی جیت کے امکانات کو نقصان پہنچے گا اور ان کی واحد ترجیح ٹرمپ کو اقتدار میں واپس آنے سے روکنا ہے۔

خیال رہے کہ اگلے الیکشن میں صدر کے عہدے کی امیدوار کاملا ہیرس کے لیے سخت مہم چلانے کے لیے پُر عزم ہیں،بائیڈن کی دستبرداری کے بعد سے اس الیکشن میں ڈیموکریٹس کی جیت کی امیدیں بڑھ چکی ہیں کیونکہ کاملا ہیرس کی حمایت اور مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ کو جدوجہد کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں