ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بارش کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرنے کی ہدایات کردیں ہیں،  سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں