ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اوکمپکس میں اہم کردار ادا کیا، تھامس باخ

پیرس (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام خط میں چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کی نشریات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور نشریات میں شریک تمام کارکنوں سے اظہار تشکر کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق تھامس باخ نے خط میں کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کامیابی سے اختتام کو پہنچ گئے اور چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ، جس کی وجہ سے عالمی ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کی حمایت سے ہم نے مل کر دنیا کے اربوں ناظرین تک اولمپک کھیلوں کی رسائی کو یقینی بنایا۔ تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی ،سی ایم جی کے عملے جیسے مخلص میڈیا شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان شراکت داری اولمپک موٹو کی واضح عکاسی کرتی ہے ، جو “تیز تر، اعلی تر ، مضبوط تر اور زیادہ متحد” ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں