ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے ،عاطف اقبال

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آرر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال بانی و صدر رئیس خان نے پیرس اولمپک 2024 جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم کے سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپک میں شرکت اور سونے کا تمغہ حاصل کرنا قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسپورٹس کے تمام شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم حکومت اور محکمہ کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر تربیت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں ان کی عدم رسائی کے باعث با صلاحیت پلیئرز ملک و قوم کا نام روشن کرنے سے محروم ہیں ارشد ندیم نے حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنی محنتسے پیرس اولمپک میں شرکت کرکے طلائی تمغہ جیتا ہے رئیس خان نے مزید کہا کہ حکومت کی اسپورٹس پالیسی ناکام ہوگئی ہے جو کھلاڑیوں کو اپنے اپنے اسپورٹس کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے بجائے ان کا استحصال کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں