ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رائزنگ اسٹارکرکٹ کلب کی کامیابی، پنجاب کو 31رنز سے شکست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب گزشتہ روز لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر پنجاب کرکٹ کلب کو 131 رنز سے شکست دے کر پی سی بی زون4 انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ میچ بارش کی وجہ سے 35 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ حنیف آزاد نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 41، افنان خان نے 37، عبداللہ فضل نے 36، اسد اقبال اور اسد اللہ حمزہ نے 26-26 رنز بنائے۔ ساجد رحمان اور اسد الرحمان نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں پنجاب کرکٹ کلب 23 اوورز میں 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعد اللہ بیگ نے 40 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر افنان خان اور میڈیم فاسٹ بولر اسد اللہ حمزہ نے 18 اور 36 رنز دیکر 4,4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں