قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی وزیر تعلیم محمود سرالختم مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں اچانک انتقال کر گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوڈانی وزیر قاہرہ کے جنوب میں الجیزہ میں واقع ایک ہوٹل میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ معاینے کے دوران معلوم ہوا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی۔ سوڈانی وزیر ذیابیطس کے مریض تھے اور وہ علاج کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ قاہرہ پہنچے تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق الختم کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ قاہرہ میں سوڈان کے سفارت خانے کو وزیر کی وفات سے مطلع کر دیا گیاہے۔