ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: مرکزی بینک کا اہم عہدیدار اغوا‘ سرگرمیاں معطل

طرابلس(انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں مرکزی بینک کے اہم عہدے دار کے اغوا کے بعد مرکزی بینک نے اپنی تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔ مرکزی بینک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ مصعب مسالم کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔بینک کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کرے گا جب تک مصعب مسالم کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عہدے داروں کو بھی اغوا کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اغواکی کارروائی کا مقصد بینک کے گورنر صدیق الکبیر کو استعفے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے۔ اس سے قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے نئے گورنر کے تقرر اور مرکزی بینک کے لیے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری کا اعلان کیاتھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ملک کی صلاحیتوں کی حفاظت کرنا اور انہیں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ صدارتی کونسل کے مطابق نئے گورنر کے انتخاب کے حوالے سے ایوان نمائندگان کی قرارداد پر عمل کرنے اور نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ قرارداد صدیق الکبیر کی جگہ محمد عبدالسلام شکری کی مرکزی بینک کا گورنر بنانے سے متعلق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں