ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عجیب اعلانات سے �م پریشانی میں آجاتے �یں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟کراچی میں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں، ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے وفاقی حکومت نے کراچی کے تینوں اسپتالوں کو دیکھنا چھوڑ دیا ہے، بجٹ ہم دے رہے ہیں،کنٹرول وفاق کا نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔نواز شریف نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائیگا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں