ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات‘ فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو

اسلام آباد:چین کے پیپلزلیبریشن آرمی کے جنرل لی قیاؤمنگ کی قیادت میں وفد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کررہا ہے

راولپنڈی (صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ بات آرمی چیف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی گرائونڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ سے پیر کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ دورے پر آئے ہوئے مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ جنرل سید عاصم منیر نے مہمان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں