ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش اے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان شاہینز کا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا۔ سیریز کا پہلا میچ پیر کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ 2 میچز 28 اور 30 اگست کو ہونگے۔ 50 اوورز پر مشتمل یہ تینوں میچزاسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے۔وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی جس نے 50 اوورز کے 2 ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی سلیکٹرز نے اس ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کو بنگلا دیش اے کے خلاف اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے سلیکشن حکمت عملی بورڈ کی اس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ایمرجنگ کرکٹرز کو متواتر مواقع دیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں