ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن‘ 25 دہشت گرد ہلاک‘ 4 جوان شہید

راولپنڈی/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+نمائندہ جسارت)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ہلاک شدگان میں لشکرِ اسلام، جماعت الاحرار کے کارندے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں