ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی ٹیم میں 2 نئ تبدیلیاں

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی شامل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کے پراسرار اسپنرز ابرار احمد اور کامران غلام کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں عامر جمال کی شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں