ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ جائے گا موجودہ کرایے کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مکمل ناکام ہوگئی، ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کے وہ فوری حل تلاش کریں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تاجروں نے تاریخی ہڑتال کرکے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا کوئی ملک اور ادارہ موجودہ حکمرانوں کو پانچ ڈالر دینے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے 4 ستمبر کے اجلاس میں ایجنڈا میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا، آج ریاست، معیشت اور سیاست شدید بحران کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات شدید پریشان کن اور حساس ہیں ہمیں پاکستان کا سوچنا ہوگا پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہی جینا مرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دوستی ایک ہی آدمی سے تھی ہے اور رہے گی عوام کے ساتھ جو بیت رہی ہے وہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، غریب کے لئے کچھ کیا جائے، تعلیمی ادارے تباہ ہورہے ہیں، عوام پر جو بھاری ٹیکس لگائے وہ ادا نہیں کرسکتے قوت خرید ختم ہوگئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرایے کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مکمل ناکام ہوگئی، ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں فوری حل تلاش کریں، 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی سائیڈ بیٹھ جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں