ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی نے سندھ کے نئے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

rejected

  کراچی: پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  لاڑکانہ میں صدر خورشید جونیجو اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری مقرر کیے گئے ہیں، ٹھٹہ میں صادق میمن کو صدر اور امتیاز قریشی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بلاول زرداری کی منظوری کے بعد بدین میں اصغر ہالیوپوٹو صدر اور ڈاکٹر سجاد چانڈیو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے جبکہ  سجاول میں محمد علی ملکانی صدر اور ریحانہ لغاری کو جنرل سیکریٹری بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں